https://epaper.hindsamachar.in/clip?1341461

گیتا آچرن-9 | ہماری دشمن بند مٹھی گیتا میں بھگوان شری کرشن کہتے ہیں کہ آپ خود اپنے متر اور خود اپنے شتر و ہیں۔ صراحی میں پھنسے بندر کی کہانی اسے اچھی طرح سے دکھاتی ہے۔ کچھ میووں کو صراحی میں رکھا جاتا ہے جس میں بندر کا ہاتھ بمشکل فٹ بیٹھتا ہے۔ بندر صراحی کے منہ میں ہاتھ ڈالتا ہے اور میووں سے مٹھی بھر لیتا ہے۔ مٹھی بھر جانے سے ہاتھ کی شکل بڑھ جاتی ہے اور وہ صراحی سے باہر نہیں آپاتا۔ میووں سے بھرا ہاتھ صراحی سے نکالنے کے لئے بندر ہر کوشش کرتا ہے۔ وہ سوچتا رہتا ہے کہ اس کے لئے کسی نے جال بچھایا ہے اور اسے بھی پتہ ہی نہیں چلتا کہ اپنے خلاف یہ جال تو خود اس نے لگایا ہے۔ باہر سے دیکھنے میں یہ کافی آسان لگتا ہے کہ مٹھی کو ڈھیلا کرنے سے ایک۔ دو میوے گر سکتے ہیں اور اس کا ہاتھ باہر آ سکتا ہے لیکن جب ہم پھنس جاتے ہیں تو اس آسان حقیقت کو محسوس کرنا ہی ہمارے لئے ایک چنوتی ہوتی ہے۔ بند مٹھی ہماری دشمن ہے اور کھلا ہاتھ ہمارا دوست ہے اور یہ ہماری پسند ہے کہ ہم خود کو دوست یا دشمن بنا کر کھیلیں یابند کریں۔ زندگی میں، ہم ایسے ہی کئی جالوں کا سامنا کرتے ہیں ۔ وہ اور کچھ نہیں بلکہ میں اور میرا ہے: اہنکار ہمارا ہاتھ باندھتا ہے ۔ گیتا بار بار ہمیں کئی طرح سے کہتی ہے کہ اہنکار کو چھوڑ دو تا کہ ہم ان جالوں سے مکت ہو سکیں اور اس طرح پرم آزادی کی طرف جاسکیں۔ ان جالوں کے بارے میں احساس تب آسان ہوتا ہے جب ہم بہت زیادہ شور اور تیز رفتار والی دنیا کے بجائے دھیمے ہو جاتے ہیں۔ ۔ کے شوا پرساد ، سینئر آئی اے ایس ، پنجاب سرکار Tue, 17 Janu Edition: mail ہند سما حار