https://epaper.hindsamachar.in/clip?1371966

 

گیتا آچرن-17 سچ اور جھوٹ شری کرشن کہتے ہیں کہ بیچ کبھی ختم نہیں ہوتا اور جھوٹ کا کوئی وجود نہیں ہے اور گیانی وہ ہے جو دونوں کے درمیان فرق کر سکے (2.16) سچ اور جھوٹ کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لئے کئی سنسکرتیوں میں رہی اور سانپ کی کہانی کو اکثر پیش کیا جاتا ہے۔ ایک آدمی شام کو گھر لوٹا تو اسے دروازے پر ایک سانپ کنڈلی مارے نظر آیا لیکن اصل میں یہ بچوں کی طرف سے چھوڑی گئی رسی تھی، جو بہت کم روشنی میں سانپ کی طرح دکھتی تھی۔ یہاں رسی بیچ اور سانپ جھوٹ کی علامت ہے ۔ جب تک اسے بیچ یعنی رسی کا گیان نہیں ہو جاتا ، تب تک وہ سیچ یعنی خیالی سانپ کو پکڑنے کے لئے کئی رن نیتیاں اپنا سکتا ہے۔ وہ اس پر ڈنڈے سے حملہ کر کے لڑ سکتا تھا، بھاگ سکتا تھا یا اس کی اصلیت جاننے کے لئے مشعل جلانے کی کوشش کر سکتا تھا۔ جب ہمارے ارادے پکے ہوتے ہیں تو سب سے اتم رن نیتیاں اور مہارت ضائع ہو جاتی ہے۔ حقیقت سچ سے ہوتی ہے ، جیسے رسی کے بنا سانپ کا وجود نہیں ہے۔ چونکہ ارادے کا وجود سچ کی وجہ ہے۔ یہ ہمیں کسی برے سپنے کی طرح امتاثر کر سکتا ہے۔ جو ہمارے جسم کو نیند میں پینے سے تر بتر کر سکتا ہے۔ غیر حقیقی کی پہچان کے لئے شری کرشن کے ذریعے دیا گیا جانچ کرنے کا طریقہ یہ سدھانت ہے کہ وہ جو ماضی میں موجود نہیں تھا اور مستقبل میں نہیں ہوگا۔ اگر ہم جنسی لذت کی مثال لیں تو یہ نہ پہلے تھی اور نہ کچھ عرصے بعد ہوگی۔ درد اور دیگر تمام معاملات میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں اشارہ یہ ہے کہ غیر حقیقی وقت عارضی ہے جبکہ حقیقی ابدی ہے۔ ست باطن ہے جو ابدی ہے اور انا غیر حقیقی ہے جو اپنے آپ کو باطن کے سہارے سے برقرار رکھتی ہے۔ جس دن ہم اپنے باطن (رسی) کو دریافت کرتے ہیں، انا ( سانپ) خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔ کے شو پر سادہ سینئر آئی اے ایس ، پنجاب سرکار ہند سما جار Tue, 14 March 2 Edition: main ed