https://epaper.hindsamachar.in/clip?1350680

 

ا آچرن-16 چار طرح کے بھگت کرشن کہتے ہیں کہ چار طرح کے بھگت ہوتے ہیں۔ پہلا بھگت زندگی میں جو مشکلات اور دکھوں کا سامنا کر رہا ہے ان سے باہر آنا چاہتا ہے۔ دوسرا بھگت مادی دولت اور دنیا وی سکھوں کی اچھا رکھتا ہے۔ زیادہ تر بھگت ثقافت ،جنس ، وشواس وغیرہ کے باوجود ان دو زمروں میں آتے ہیں۔ کرشن کہتے ہیں کہ یہ دو طرح کے بھگت الگ الگ دیوتاؤں کی پرارتھنا اور رسومات کرتے ہیں یہ بیماری کے مطابق مناسب ڈاکٹر کے پاس جانے جیسا ہے، جس سے کوئی پیڑت ہے۔ کرشن آگے کہتے ہیں کہ ان کی شردھا سے ان بھگتوں کی منوکا منا ئیں پوری ہوتی ہیں۔ یہیگن کی ایک شکل ہے۔ مندرجہ ذیل مثال شردھا کو ظاہر کرے گی۔ دو کسان جن کے کھیت پاس پاس ہیں ، وہ اپنے کھیتوں کی سچائی کے لئے ایک کنواں کھودنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ پہلا کسان ایک یا دو دن کھدائی کرتا ہے اور پانی نہ ملنے پر جگہ بدل دیتا اور نئے سرے سے کھدائی شروع کرتا دوسرا کسان لگا تار اسی جگہ کھدائی کرتا رہا۔ مہینے کے آخر تک پہلے کسان کے پاس کئی گڑے رہ جاتے ہیں اور دوسرے کو کنوئیں سے پانی مل جاتا ہے۔ ہماری اندریوں کو کچھ ٹھوس نہیں ملنے پر بھی (جیسے اس معاملے میں پانی ) یہ اندر کی شردھا ہے جو ہمیں متحرک رکھتی ہے ، جیسے دوسرے کسان کے معاملے میں ہے۔ شردھا ایک بے خوف مثبت شکتی ہے اور شرک سے مکت ہے۔ کرشن اشارہ دیتے ہیں کہ وہ اس شردھا کے پیچھے ہیں، جس کے نتیجے سے کامیابی ملتی ہے ۔ ہمارے رشتوں، پریوارک تعلقات اور پیشے میں شردھا چمتکار حاصل کرنے کی شکتی رکھتی ہے۔ تیسری طرح کا بھگت خواہشات کی حد کو پار کرنے والا ہوتا ہے۔ وہ ایک جگیا سوشخص ہے اور خود کے گیان کی تلاش میں ہے۔ چوتھی طرح کا ایک گیانی ہے اور اس نے خواہشات کی حد پار کر لی ہے۔ وہ ہر چیز میں اور ہر جگہ بھگوان کو دیکھتا ہے اور سرو شکتی مان کے ساتھ ایکتا حاصل کر چکا ہوتا ہے۔ کے شو پر سادہ سینئر آئی اے ایس ، پنجاب سرکار Tue, 07 March 2 Edition: main e ہند سما جار