https://epaper.hindsamachar.in/clip?1341465

گیتا آچرن-11 دسکھ دکھ زندگی کے دو پہلو و چاروں کا تنوع دو یواد کو پار کرنا ، گیتا میں ایک اور اچوک ہدایت ہے۔ شری کرشن بار بار ارجن کو یہ اوستھا حاصل کرنے کی صلاح دیتے ہیں۔ عام سوال جو انسانیت کو حیران کرتا ہے، وہ یہ ہے کہ جب ہم آئند حاصل کرنے کے لئے ایمانداری سے کوشش کرتے ہیں تب بھی ناسازگار حالات / درد ہمارے پاس کیسے آتا ہے۔؟ اپنے اندر گہرائی سے دیکھنے کی بجائے ، ہم یہ کہ کر خود کو سمیٹ لیتے ہیں کہ شاید ہماری کوششیں کافی نہیں ہے۔ حالانکہ، امید کے ساتھ ساتھ اہنکار ہمیں آنند کی کھوج کے عمل کو پھر سے شروع کرنے کے لئے راغب کرتا ہے اور یہ زندگی کے آخر تک چلتا رہتا ہے۔ پوری دنیا میں ، سب کچھ اپنے محور کے برعکس ( دوندو) کے روپ میں موجود ہے۔ جنم موت کے برعکس محوری ہے: سکھ دکھ میں ہے، جیت ہار، نفع نقصان ، جوڑنا گھٹانا، تعریف تنقید، مشروط پیار نفرت، یہ فہرست تو ختم ہی نہیں ہوتی ۔ قاعدہ تو یہ ہے کہ جب ہم ان میں سے کسی ایک کا پیچھا کرتے ہیں ، تو اس کا محوری بر عکس خود و خود ہی پیروی کرتا ہے۔ اگر ہم چھڑی کو ایک سرے سے اٹھاتے ہیں تو دوسرا سرا اٹھنا طے ہے۔ ایک دیگر مثال ہے کہ جھولتے ہوئے پینڈولم کا ہے۔ ایک طرف کا سفر کرتے ہوئے یہ اپنی محوری برعکس سمت میں آنے کیلئے مجبور ہوتا ہے۔ محوری برعکس سمت کے اصول کے مطابق، کوروڈ ۔ 19 کا درد سے کے ساتھ فلمیں بدل جائے گا اور اتہاس بتاتا ہے کہ اسی طرح کے مشکل حالات نے ہمیں بہتر سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے سے لطف اندوز کیا ہے۔ شری کرشن ہمیں ان محوروں کو پیار کرنے کے لئے کہتے ہیں ۔ حال میں ہونا ماضی اور مستقبل سے پرے ہے۔ اسی طرح بنا شرط پیار مشروط پیار اور نفرت کو پار کرنا ہے۔ ہمیں صرف ان محوروں کے بارے میں بیداری کی ضروری ہے اور جب ہم ان کے بیچ جھول رہے ہوں تو ان کا معائنہ کریں۔ جب تک ہم زندہ ہے محوروں کے رابطہ میں آنا فطری ہے اور یہ بیداری ہمیں انہیں پار کرنے سے مدد کرے گی۔ کے شواہر ساد، سینئر آئی اے ایس ، پنجاب سرکار Tue,31 January Edition: main edi ہند سماچار